لاہور میں مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا۔ شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال،جھنگ، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاوٴالدین، سیالکوٹ، ملتان، چیچہ وطنی، بورے والا، میاں چنوں اور ڈیرہ غازی خان میں مجالس عزا جاری ہیں اور ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔جلوسوں کے راستوں کے ساتھ ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو بند کر دیا گیا ہے۔پنجاب سمیت ملک بھر میں ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جن کی حفاظت کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ بنوں میں کرفیو نافذ ہے اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔ دس محرم کو ریگزار کربلا میں امام حسین اور آپ کے جانثار ساتھیوں کو بھوکا پیاسا بے گناہ فوج یزید نے شہید کر دیا تھا۔ شہداء کرام میں چھ ماہ کے شیر خوار سے لے کر اسی برس کے بوڑھے بھی شامل تھے۔کراچی میں چہلم کی مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہورہی ہے جس کے بعد جلوس بر آمد ہوگا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان میں اختتام پزیر ہوگا۔اس موقع پر ملک بھر میں سیکوریٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور جلوسوں کے راستوں میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 177955
کربلائے معلیٰ،ایران،پاکستان اور یورپ سمیت دنیا بھر میں میں آج جمعے کو حضرت امام حسین ع کا چہلم عقیدت اوراحترام سے منایا جارہا ہے۔